سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سے برطانوی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ
ریاض(آئی این پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانیہ کی وزیراعظم تھریزا مے نے اتوار کے روز ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنمائوں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے علاو ہ خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے پر گفتگو کی ہے۔