چین، 60 ہزار کے ہجوم میں چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم گرفتار

16 اپریل 2018

بیجنگ (اے پی پی) چین میں پولیس نے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک مطلوبہ ملزم کو گرفتار کر لیا جو 60 ہزار افراد کے ہمراہ ایک کنسرٹ میں شامل تھا۔آؤ کے نام سے شناخت کیے جانے والا ملزم چین کے شہر نان چنگ میں معروف گلوکار جیکی چیونگ کا کنسرٹ دیکھنے گیا تھا۔پولیس نے کہا کہ 31 سالہ ملزم 'معاشی جرائم' میں ملوث تھا اور وہ گرفتار ہو جانے پر 'حیران' تھا۔واضح رہے نگرانی کرنے کے لیے 17 کروڑ سے زائد کیمروں پر مبنی وسیع و عریض نیٹ ورک نصب کیا گیا ہے۔