برطانیہ آمد پر مودی کا گھیرائو کریں گے: الطاف شاہد
لاہور(پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ برطانیہ میں انتہاپسندنریندرمودی کاگھیرائوکریں گے۔برطانیہ میں مقیم بھارت کے سردار بھی مودی سرکارکیخلاف سراپااحتجاج ہیں۔دنیا کاہرباضمیر اوردردمندانسان کشمیریوں اورفلسطینیوں کا ہمدرد ہے۔ 18اپریل کوبرطانوی پارلیمنٹ کے باہر''دریندرمودی ''کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔پاک سرزمین پارٹی برطانیہ اوریورپ کے زیراہتمام اوورسیزپاکستانیوں اورکشمیریوں کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک ہوگی۔مظاہرین کے ہاتھوں میں پوسٹرز اوربینرز ہوں گے، مغلوب ومعتوب کشمیریوں سے اظہاریکجہتی ہمارافرض اورہم پرقرض ہے ۔اس سلسلہ میں مختلف انتظامی کمیٹیاں بنادی گئی ہیں۔