چیف ایگزیکٹو لیسکو کی براہ راست مانیٹرنگ،لاہور میں لوڈشیڈنگ کم

16 اپریل 2018

لاہور (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چھٹہ کی بہترین مانیٹرنگ اور درست اقدام کے باعث اتوار والے روز کوٹ لکھپت گرڈ سٹیشن پر این ٹی ڈی سی کے 132 کے وی گرڈ پر مینٹی نینس کی وجہ سے لاہور کے مختلف علاقوں میں بہت کم لوڈشیڈنگ ہوئی۔ این ٹی ڈی سی کے 120 کے وی گرڈ پر کام کرنے کے باعث 140 میگا واٹ بجلی کی کمی واقع ہونی تھی جس کو پورا کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے لوڈشیڈنگ کرنا پڑنی تھی مگر چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چھٹہ اتوار والے روز تمام فیڈرز کی براہ راست مانیٹرنگ کرتے رہے۔ متاثرہ علاقوں کو دوسرے گرڈ اور فیڈرز کے ذریعے بجلی فراہم کی جاتی رہی جس سے 140 میگاوٹ بجلی کی بجائے 40 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ری۔ 40 میگاواٹ کو بہتر لوڈ مینجمنٹ کے باعث چند علاقوں میں 1 سے 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لیسکو میں بہتر لوڈ مینجمنٹ کے باعث جن علاقوں میں شٹ ڈاؤن کیا جاتا ہے وہاں متاثرہ علاقوں کو دوسرے گرڈ سے منسلک کر کے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ چیف لیسکو کے اقدامات اس حوالے قابل ستائش ہے۔