750روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہو گی
لاہور( این این آئی)750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج( پیر) کو منعقد ہو گی ۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام15لاکھ روپے کا ایک ، دوسرے انعام میں5لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں9300روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔