جھگڑے کے واقعات میں دو عورتوں سمیت 7 افراد زخمی

16 اپریل 2018

فیروزوالا (نامہ نگار) راوی پار کے علاقے میں لڑالی جھگڑے کے واقعات میں دو عورتوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے جن میں شہزادی بی بی ، صفیہ بی بی ، شوکت، ارشد وغیرہ شامل ہیں۔ پولیس نے اس ضمن میں بارہ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔