زراعت میں انقلاب جدید ریسرچ کی وجہ سے ہی ممکن ہے: محمد محمود

16 اپریل 2018

لاہور(نیوزرپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ زراعت میںانقلاب جدید زرعی ریسرچ کی وجہ سے ہی ممکن ہے۔اس وقت پاکستانی برآمدات میں زراعت کا 60-70 فیصد حصہ ہے لہذٰا ملکی ترقی کیلئے زراعت کے شعبے میں جدید بنیادوں پر کام کرنا ناگزیر ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت اب تک زرعی ریسرچ کے ادارے پھلوں،سبزیوں اور دیگر زرعی اجناس کی500 سے زائد نئی اقسام دریافت کر چکے ہیں۔