بیرون ممالک سے ڈی پورٹ 3 ملزم آج عدالت میں پیش کئے جائینگے

16 اپریل 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) بیرون ممالک سے ڈی پورٹ کئے گئے تین ملزموں کو آج سپیشل سنٹرل جج کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گذشتہ روزعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے زیمبیا سے آنے والے دو مسافروں کو حراست میں لے لیا حراست میں لئے گئے دونوں افراد عمران شاہ اور مظہر کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ امیگریشن حکام نے کویت سے ڈی پورٹ کئے گئے ایک شخص کو لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا۔ ڈی پورٹ ہونے والے راشد منہاس جس کا منڈی بہائو الدین سے ہے جو غیر قانونی طور پر یورپ چلا گیا تھا۔ راشد کو بھی آج سپیشل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔