فاطمہ جناح گرلز سکول کے سامنے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، طالبات کو مشکلات کا سامنا

16 اپریل 2018

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)فاطمہ جناح گرلز ہائی سکول کے سامنے سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار حادثات میں اضافے کا خدشہ ڈی سی ننکانہ سے نوٹس کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق دھولر چوک جو کہ گورداوارہ جنم استھان ننکانہ کے با لکل قریب ہے وہاں سے لے کر فاطمہ جناح گرلز ہائی سکول تک سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس وجہ سے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں مگر افسران بالا نے آج تک اس طرف توجہ نہیں دی سکول کے ساتھ بارش کے موسم میں پانی کھڑا ہو جاتا ہے اور طالبات کو سکول جانے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے دھولر چوک سے لے کر فاطمہ جناح گرلز ہائی سکول تک سڑک کی مرمت وقت کی ضرورت ہے ڈپٹی کمشنر ننکانہ ملک عبدالوحید سے عوام نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔