حکومت آئندہ وفاقی بجٹ میں تاجروں کو ریلیف فراہم کرے: اسلم بھلی

16 اپریل 2018

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سپریم انجمن تاجران فیصل آباد کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اسلم بھلی ‘ صدر جاوید ظفر ‘ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ ودیگر رہنماؤںحاجی عطاء محمد‘ وحید خالق رامے ‘محمد ایوب منج، محمدامین بٹ، سیٹھ محمد طفیل‘ محمد یوسف موتی ، حاجی عابد ، خالد جٹ، رانا اکرام اللہ ، چوہدری محمود احمد‘ راناسکندر اعظم خاں ‘خالد انوار ،شیخ قاسم ‘چوہدری عزیز الرحمن، اسد اعجاز منا ‘رانا عمران ، ملک شاہد رسول ، میاں محمد سعید، آفتاب بٹ‘ شہباز گل بٹ ‘میاں اختر محمود اور چوہدری محمد اصغر نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی بجٹ سے پہلے صنعت کاروں اور تاجروں کو ریلیف دیا جائے ٹیکسز کی بھرمار کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں تاجروں کو ریلیف دیا جائے۔