حکومت چائلڈ لیبر کے خلاف قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے: شیخ امجد
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) سٹی کلاتھ بورڈ کے صدر شیخ امجد عقیل ‘جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ، چوہدری حبیب گجر ‘ محمد لطیف بٹ ‘ حافظ محمد شفیع ‘ نعیم انصاری ‘ محمد اعظم ‘ مرزا نواز بیگ ‘حاجی محمد ادریس ‘ محمد رفیق ‘ محمد شفیق ‘ محمد صابر‘ محمد تنویر ‘ سہیل بھولا ‘ بائو محمد جمیل ‘ محمد امین ‘ زاہد مصطفی ‘ نوید ریاض ‘ ملک محمد جاوید نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ صوبہ سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کرنے کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے آئے روز بلندو بانگ دعوے کئے جاتے ہیں مگر حقیقت کا رنگ کہیں بھی نظر نہیں آتا۔جن کمسن بچوں کے ہاتھ میں قلم اور کتاب ہونی چاہیئے وہی بچے ورکشاپوں ،ہوٹلز ،ریسٹورنٹس،چائے کے کھوکھوں ،پٹرول پمپوں ،اینٹوں کے بھٹوں اور مسافر گاڑیوں میں مشقت کرتے نظر آتے ہیں۔ محنت مشقت کرنے والے بچوں کو معمولی غلطی کرنے پر جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت غربت اور محرومی کا خاتمہ کرنے کے لئے انقلابی اصلاحات نافذالعمل کرے تاکہ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔
عمران خان کی رقم کی گئی تاریخ اور پرویز خٹک کا امتحان
عمران خان صاحب نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 20اراکین کے نام طشت ازبام کردئیے ...
نوازشریف، کلثوم نواز اور مشاہد حسین
نوازشریف کی حکومت ٹوٹنے کے بعد بھی جب صدر رفیق تارڑ ایوان صدر ہی میں رہے تو ...
ساڑھے 6 فٹ لمبے بالوں والی بھارتی لڑکی
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی لڑکی کی ساڑھے6فٹ لمبی زلفوں نے دیکھنے والوں کو دنگ ...
شپ بریکنگ کے حوالے سے قوانین بنائے جائیں حاصل بزنجو
کراچی (کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر حاصل بزنجو نے جمعرات ...
آئین کی بالادستی یقینی بنائے بغیر ترقی ممکن نہیں‘ ثروت اعجاز
کراچی ( نیوز رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں یوم پاکستان شایان ...
انچارج عملہ بلاناغہ ڈسپلے مراکز میں موجودگی یقینی بنائے،ڈسٹرکٹ الیکشن ...
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی ملک سلیم اختر نے ...