فضل الرحمن کو اسلام نہیں اسلام آباد کی فکر لاحق ہے، فیصل کریم کنڈی 

16 اپریل 2018

ٹانک (نامہ نگار )پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے گومل میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایم اے امر مشرف کی پیدوار ہے اسلام کے ٹھیکیدار شکست کو بھانپ کر ایک بار پھر اکھٹا ہوگئے ہیں عوام انکا اصل چہرہ جان چکی ہے مولانا فضل الرحمن کو اسلام نہیں اسلام آباد کی فکر لاحق ہے پیپلز پارٹی کے دور اقتدار کے میگا پر اجیکٹ پر مخالفین اپنی جھوٹی سیاست چمکانا بندکریں عوامی اجتماع میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حبیب محسود شابی خیل نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر ضلعی صدر سردار ہدایت اللہ گنڈہ پور ہیبت راہی ناصر چدھرڑ ملک غفور چھینہ شمس محسوددیگر عہدیدار بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قائدین نے ملک میں جمہوریت کی بقاء کی خاطر لازوال قربانیاں دیں ہیں پیپلز پارٹی کا مشن عوام کو روٹی کپڑا اور مکان فراہم کرنا ہے تبدیلی حکومت نے صوبہ میں تبدیلی لانے کے بجائے قرض کے بوجھ تلے دبا دیا تحریک انصاف سے اپنے ایم این اے اور ایم پی اے نالاں ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 37سے پیپلز پارٹی بھر پور طریقے سے حصہ لیے گی انہوں نے کہا کہ ہمارے اصل اثاثہ غریب عوام ہیں جن کی فلاح و بہبود کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ صوبہ کے پی میں حکومت نہ ہونے کے بجائے ٹانک کو گیس کی فراہمی وارن کنال کی تعمیر پاسپورٹ افس کا قیام گرائمر فوکس سکول منظور پیپلز پارٹی دور کے کارنامے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹانک کی عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ائندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی یقینی ہے۔