سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عطائی کسی ماتحت عدالت کا سہارا نہیں لے سکیں گے: علی جان

16 اپریل 2018

لاہور(نیوزرپورٹر) سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان نے صوبے کے تمام اضلاع کے فسران کو کہاہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم کے بعد عطائی کسی ماتحت عدالت کے احکامات کا سہارا نہیں لے سکیںگے۔ انہوں نے سی ای او ز ہیلتھ کو ہدایت کی کہ بڑے سیٹ اپ چلانے والے ایسے عطائی جو آپریشن اور ڈینٹل پروسیجر بھی کرتے ہیں، ڈرپس و انجکشن کا استعمال کرنے والے بڑے عطائیو ںکے خلاف پہلے کارروائی کی جائے - سیکرٹری صحت نے مزید کہاکہ محکمہ صحت کے کچھ ملازم بھی جو دفتر ی اوقات کے بعدکلینک چلاتے ہیں وہ محکمہ کیلئے بدنامی کا باعث ہیں ان کے خلاف بھی فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے عطائی کلینک بند کئے جائیں -انہوں نے کہاکہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ایچ آئی ایس ڈی یو(HISDU) آج شام تک اینڈرائڈایپ تیار کردے گا اور عطائیوں کے خلاف کئے جانے والے تمام چھاپے اینڈ رائڈ ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ کئے جائیں گے-