منصف کے گھر پر حملے کی ذمہ دار صو بائی حکو مت ہے ، حا فظ حسین احمد

16 اپریل 2018

کوئٹہ(نما ئندہ نوائے وقت )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ منصف کے گھر پر اب حملہ آور عناصر ماضی میں بھی سپریم کورٹ کو اپنے ‘‘شریفانہ’’انداز سے آشنا کر چکے ہیں- وہ اتوار کو صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے، انہوں نے کہا اس قسم کے اوچھے ہتکھنڈوں سے ہونیوالی انہونی کو ٹالا نہیں جاسکتا-ان عناصر نے جسٹس قیوم جیسے کردار متعارف کرائے اور دھونس و لالچ کے ذریعے فیصلے اپنے حق میں کروائے-اب بھی جے آئی ٹی کی تشکیل پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں مگر معاملہ کچھ اور نکلا- حافظ حسین احمد نے کہا اس سانحے کی ذمہ داری صوبائی حکومت ہے۔