سانگھڑ میں غربت نے نوجوان کی جان لے لی

16 اپریل 2018

سانگھڑ (نامہ نگار) سانگھڑکے نواحی گائوںمیں غربت نے 15 سالہ لڑکے کی جان لے لی۔تفصیلات منگلی تھانے کی حدود نواء گاوں ورکشاپ میں غربت کا مارا 15 سالہ ممتاز چانڈیو نے ایک تاجر کے گودام میں پڑی گندم کی بوریوں سے مبینہ طور پر گندم چوری کرتے ھوئے اوپر سے گرنے والی گندم کی بوری کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے تاجر کی اطلاع پر لڑکے کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال پہنچائی پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی۔