الیکشن کمشن نے انتخابی فہرستوں کے جائزے کی آخری تاریخ 24 اپریل مقرر کردی

16 اپریل 2018

اسلام آباد (اے پی پی)الیکشن کمشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کے جائزے کی آخری تاریخ 24 اپریل مقرر کر دی ہے۔ الیکشن کمشن کے مطابق آخری تاریخ تک ووٹ کا اندراج، منتقلی اور تنسیخ کرائی جا سکتی ہے۔ شہری اپنے قومی شناختی کارڈ نمبر کو 8300 کو موبائل سے پیغام کے طور پر بھیج کر اپنے ووٹوں کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ کمشن نے شہریوں کو متعلقہ ضلعی مراکز کے ڈسپلے سنٹر سے ووٹ کے اندراج یا منتقلی کے لئے فارم 15، تنسیخ کے لئے 16 اور درستگی کاغذات کے لئے فارم 17 حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ضلعی ڈسپلے سنٹرز کی تمام تر تفصیلات الیکشن کمشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔