جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ میں ملوث شرپسند عناصر جلد بے نقاب ہونے چاہئیں: مریم اورنگزیب

16 اپریل 2018

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ وادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ حکام کو ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بھی صوبائی سطح پر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ واقعہ میں ملوث ایسے شرپسند عناصر کو جلد از جلد بے نقاب ہونا چاہئے۔
مریم اورنگزیب