کراچی ، سن اور نوری آباد میںحادثات نے 8زندگیاں چھین لین ، 8زخمی
کراچی/سہون( کرائم رپورٹر+نامہ نگار)سپر ہائی وے گڈانی اور کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک اور8زخمی ہوگئے ۔ سپر ہائی وے پر ٹریفک کا حادثہ نوری آباد کے قریب پیش آیا جس میں ترک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کمسن بچی 11 سالہ مہوش ہلاک ، اس کا باپ 35 سالہ شکیب، ماں30 سالہ علینہ اور دو بھائی 10 سالہ ایمن اور8 سالہ رہمن زخمی ہوگئے ادھر گڈانی میں ایک بچہ 9 سالہ ایان ولد مکرم خان سمندرمیں ڈوب کر ہلاک ہوگیا وہ کراچی میں کیماڑی سے اپنے گھر والوںکے ساتھ پکنک منانے گیا تھا۔ لانڈھی کے علاقے شیر پائو کالونی میں کمسن بچہ6 سالہ اسامہ ولد اجمل خان نالے میں گر کر ہلاک ہوگیا، سچل کے علاقے دھنی بخش گوٹھ میں گھر کے باہر کھیلنے والی بچی ڈیڑھ سالہ افضاء دختر امجد لوڈنگ ٹرک کے پہیئوں تلے کچل کر ہلاک ہوگئی جب کہ سائیٹ میں ولیکا اسپتال کے نزدیک فیکٹری کا ملازم 55 سالہ عزت شاہ چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ دریں اثناء سہون سے نامہ نگار کے مطابق سن کے قریب کار اور ٹرالر کے آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو سن اسپتال میں طبی امداد سی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تین بجہ کے قریب سن کو قریب گائوں کلیری کے مقام پر انڈس ہائے وے پر کار اور ٹرالر کے آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد شاگ ڈنو سرکی اللہ ڈنو سرکی اور ایک خاتون مسمات صاھب خاتوں سرکی جائے وقوعہ پر ہی جاںبحق ہوگئی جبکہ چار فراد خیر محمد سرکی،عبدالشکور سرکی،بھورو خان سرکی اور ایک نامعلوم شخص زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو مقامی لوگوں اور پولیس کی مددسے سن اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ،حادثے کی شکار کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ہیدکوارٹرسہائی عزیز ٹالپر جائے حادثہ پہنچی گئی ۔حادثے کے والا بد نصیب خاندان کا تعلق جیکب آباد سے بتایا جارہا ہے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شاہ ڈنو سرکی اور مسمات صاحب خاتوں سرکی کل عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جیکب آباد اپنے رشتے داروں کے ساتھ گھر جارہے تھے سن پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کوگرفتار کرلیا ہے تاہم کوئی مقدمہ درج نہ ہوسکا ہے۔