حضرت سخی سرورؒ کا عرس و میلہ اختتام پذیر‘ زائرین مشکلات سے دوچار رہے
سخی سرور( نامہ نگار) سالانہ عرس و میلہ حضرت سرور اختتام پذیر لاکھوں زائرین مشکلات سے دوچار رہے ہزاروں بغیر زیارت زبردستی واپس محکمہ اوقاف سہولیات فراہم کرنے اور کیش انکم میں اضافہ کرنے میں ناکام رات کی تاریکی میں کیش گنتی کیجاتی ہے سخی سرور کی 80 فیصد آبادی سال بھر کے ذریعہ معاش سے محروم کروڑوں پر علاقہ میں سخی سرور میں خرچ ہونے کی بجائے دیگر مزارات علاقوں میں خرچ کئے گئے کاروباری حضرات خسارے کی زد میں رہے اکثر دکانداروں اور کرایہ مکان مالکان کے مابین جھگڑے پائے گئے کئی دکاندار رات کی تاریکی میں سامان سمیٹ کر رفوچکر ہوئے دربار شریف پر چڑھنے والی چڑھاوے کی چادریں جو کہ لاکھوں سے تجاوز ہیں غریبوں یتیموں بیواؤں بے سہارا مریضوں کو ملنے کی بجائے غائب کر دی گئیں دفعہ 144 مزار پر زیارت کیلئے آنیوالے زائرین کیلئے لاگو کیا گیا۔