آئی پی پیز کو 80 ارب روپے کی ادائیگی مشکل ہو گئی

16 اپریل 2018

ملتان (نامہ نگار خصوصی) انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو موجودہ دور حکومت میں 80 ارب روپے کی ادائیگی مشکل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاور ڈویژن کی جانب سے عبوری آڈٹ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا جس کی وجہ سے آئی پی پیز کو فوری ادائیگی ممکن نہیں ہو سکے گی۔ ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔