افغانستان میں پارلیمانی انتخابات ووٹروں کی رجسٹریشن شروع

16 اپریل 2018

کابل(این این آئی)افغانستان میں ووٹروں کی رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شورش زدہ اس ملک میں پارلیمانی اور صوبائی انتخابات پہلے ہی تاخیر کا شکار ہیں۔ ممکنہ طور پر اب ان کا انعقاد اکتوبر میں ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن (آئی ای سی) کے چئیرمین گْلا جان عبدالبادی سید کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ووٹر خود کو تمام صوبوں کے دارالحکومتوں میں قائم کیے گئے مراکز میں صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک رجسٹر کروا سکتے ہیں۔