کشمیر‘ فلسطین ‘ شام میں مظالم کیخلاف جماعت اسلامی یوتھ کوٹ ادو کا مظاہرہ

16 اپریل 2018

کوٹ ادو( کورٹ رپورٹر)عالم اسلام بالخصوص شام کشمیر اور فلسطین پر ڈھائے جانے والے ظلم کی مذمت کرتے ہیں۔محمد کاشف بھٹہ جے آئی یوتھ(جماعت اسلامی یوتھ) کے زیر اہتمام تھانہ چوک کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس کی صدارت چوہدری عزیرلطیف نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب نے کی۔مظاہرے سے جے آئی یوتھ کوٹ ادو کے صدر محمد کاشف بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی پوری دنیا میں اپنی حکمرانی کرنا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے عالم اسلام پر آئے روز ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔کشمیر میں بھارتی بربریت فلسطین میں اسرائیلی سفاکی اور شام پر امریکی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلمانوں کا قتل عام فوری طور پر روکا جائے۔احتجاجی مظاہرے میں چوہدری زاہد اجمل امیر جماعت اسلامی کوٹ ادو،مرزا محمد الیاس نائب امیراسامہ طارق جنرل سیکرٹری محمد کاشف نواز ناظم آئی ٹی محمد شفیق اظہر‘عابد الیاس‘عاطف بن صادق سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔