پیپلز پارٹی پورے جنوبی پنجاب میں کلین سویپ کریگی: نوابزادہ افتخار

16 اپریل 2018

شاہ جمال(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کی کا میاب ممبر شپ مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ،ہر موضع اور یونین کو نسل میں ممبر سازی مہم کامیابی سے جاری ہے پورے جنو بی پنجاب میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی جھوٹا من گھڑت پراپیگنڈہ کر کے مخالفین نے شکست تسلیم کر لی۔پیپلز پارٹی ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے صدر اور امیدوار حلقہ این اے 184نوابزادہ افتخار احمد خان نے پریس کلب شاہ جمال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ این اے184میں ہر موضع اور یو نین کو نسل میں پیپلز پارٹی کی ممبر سازی مہم زو شور سے جاری ہے اب تک ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد مر دو خواتین نے مقامی لیڈر شپ اور مقامی دفاتر میں خود آ کر ممبر سازی مہم میں حصہ لیا ہے بعد ازاں پیپلز پارٹی شاہ جمال کا اجلاس ملک اختر حسین ابڑیند کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں ڈویژنل راہ نما نوابزادہ عمران احمد خان نے خصوصی شرکت کی کثیر تعداد میں جمع کارکنان سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے بتایا کہ این اے184کے تمام پٹوار حلقوں میں ان کی انتخابی مہم کامیابی سے جاری ہے حافظ فضل حسین عاصم اور پیپلز پارٹی علماء ونگ ضلع مظفر گڑھ کے صدر مو لانا عامر رضا،ملک مجاہد ابڑیند اور جام مظہر حسین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سید خلیل عباس نقوی،طیب رضا،ثاقب اقبال،ملک غلام فرید نہی،مدثر خان،محمد زاہد،ملک مشتاق،شبیر احمد،مہر شاہد سیال،میاں اللہ ڈتہ تھہیم اور ملک باقر حسین تھہیم کے علاوہ بڑی تعداد میں جیالے اور کارکن جمع تھے۔