صبوحی دہلوی کی کلیات ’’جام صبوحی‘‘ کی تقریبِ رونمائی آج ملتان میں ہو گی

16 اپریل 2018

ملتان (پ ر)معروف شاعر و ادیب ، تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما اور قائداعظم کے قابل اعتماد ساتھی ، سید ہدایت علی صبوحی دہلوی کا کلیات جام صبوحی کتابی شکل میں منظر عام پر آگیا ہے جسے مرحوم کے صاحبزادے پروفیسر ڈاکٹر سید محمد علی نے مرتب کیا ہے۔ جام صبوحی کی تقریب رونمائی آج شام سات بجے ملتان ٹی ہاؤس نزد ملتان آرٹس کونسل میں منعقدہ ہو رہی ہے۔