دھرنا کیس‘ خادم رضوی ودیگر کیخلاف 3 مقدمات کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد(نا مہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں فیض آباد دھرنا کیس میں تحریک لبیک کے رہنماو ں خادم حسین رضوی،پیرافضل قادری ودیگر کے خلاف تین مقدمات کی سماعت آج ہو گی،مقدمے کی سماعت اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمندکریں گے۔آج کی سماعت میں ایک مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم عاید کی جائے گی،اسی مقدمے میں عدالت کی طرف سے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی ، پیرافضل قادری،مولانا عنایت اللہ اور شیخ اظہر کو عدم حاضری پر اشتہاری قراردیاجا چکا ہے،باقی دو مقدمات میں تمام ملزمان کی حاضری پوری نہ ہوسکی تھی اگر آج کی سماعت میں ملزمان کی حاضری پوری ہو جاتی ہے تو آئندہ سماعت پر ان پر بھی فرد جرم عائد کر دی جائے گی ۔یہ تینوں مقدمات اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج کیے گئے ہیں۔