سندھ میں روزگار نہیں ، بدامنی میں اضافہ ہورہا ہے ، رسول بخش پلیجو

16 اپریل 2018

گھارو( نامہ نگار) عوامی تحریک کے مرکزی صدر رسول بخش خاصخیلی نے گھارو میں عوامی تحریک کے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں روزگار نہی بدامنی میں روز بہ روز آضافہ ہورہا ہے عوام پانی جیسی نعمت سے محروم ہے سندھ کے پانی کو ہر جگہ روکا جارہا ہے سندھ جو زراعت سے مالا مال تھا ایک سازش کے تحت بنجر بنایا جارہا ہے اور اس پر سیاست کی جارہی ہے سندھ میں جاری بدامنی دہشت گردی فرقہ واریت کے خلاف عوامی تحریک نے اپنا احتجاج جاری رکھا ہواہے۔آج کا یہ مارچ سمندر کے ساحلی پٹی پر موجود گھارو ساکرو تا کیٹی بندر تک جائے گا ہم اس مارچ کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کر رہے ہیں ۔مارچ میں نور احمد کاتیار ریاض عباسی یعقوب پلیجو سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر حسنہ راہوجو سندھ ہاری تحریک کے صدر انور رند عوامی تحریک کے ضلعی صدر بلاول لاشاری ڈاڈا قادر رانو لعل جروار گل حسن پیرانو سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔