صادق سنجرانی کا ٹرین کی عام کلاس میں راولپنڈی سے لاہور کا سفر

16 اپریل 2018

اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا اتوار کو عام کلاس میں ٹرین کے ذریعے راولپنڈی سے لاہور کاسفر،لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر سی ای او پاکستان ریلویز محمد جاوید انور اور ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ سفیان سرفراز ڈوگرنے ان کا استقبال کیا اور وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی طرف سے گلدستہ پیش کیاگیا۔ وزیر ریلویز نے مکمل پروٹوکول اور اضافی سیکیورٹی کی ہدایات جاری کیں۔