بدقسمتی سے پارٹی میں صرف جی حضوری چل رہی ہے جس کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار: ماروی میمن

16 اپریل 2018

اسلام آباد (آن لائن) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے مشکل میں پارٹی کو کڑوا سچ بتانے والوں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے پارٹی میں صرف جی حضوری چل رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا پارٹی اندھا دھند تقلید کی قائل اور مشاورت سے عاری ہو چکی ہے، مخالف آوازوں کو سائیڈ لائن کردیا جاتا ہے۔ جی حضوری کی وجہ سے پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ جن کی وجہ سے دھرنے ہوئے وہ آج بھی کامیاب ہیں۔
ماروی مےمن