نوا ز شریف اڈیالہ جائینگے، زرداری کا بھی احتساب کیا جائے، لیاقت جتوئی
ہنگورجہ(نامہ نگار) میاں نوازشریف جلد اڈیالہ جیل جائے گا اور آنے والے عام انتخابات 1973ء والے انتخابات جیسے ہونگے جن میں بڑے بڑے بت گرجائیں گئے ان خیالات کااظہار سابق وزیراعلی سندھ اورپی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء لیاقت علی جتوئی نے رانی پور میں پیرسید احمد علی شاہ جیلانی کے بنگلے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔سندھ کے موجودہ حکمرانوں نے سندہ کو تباہ وبرباد کردیا ہے ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے زراعت کو بھی تباہ کردیاہے۔ آصف زرداری کو ۹۱شوگرملوں کے مالک ہونے کی باوجود گنے کے فصل کا ریٹ آبادگاروں کو نہیں ملا اور آج سندھ میں گندم کی فصل اتری ہے تو باردانہ آبادگاروں کے بجاء بیوپاروں میں فروخت ہوگیا ہے ہے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کسی بھی جماعت سے الیکشن اتحاد نہیں ہوگا اور کسی جگھ پر اینٹی پی پی سے سیٹ ایڈ جیسٹ ہوسکتی ہے آصف زرداری کا احتساب نہیں ہواتو عوام کا اداروں سے اعتماد ٹوٹ جائیگا اور جی ڈی اے ریجنل اتحاد ہے انھوں نے کہاکہ زرداری نے میرے بیٹے کوقتل کروانے کی سازش کی تھی اور زرداری کا یہ ماہ اقتدار کا آخری ہے اس نے ٹنڈوالہیاراور میرپورخاص میں ظلم کی انتہاکردی ہے اورزرداری بھٹوخاندان کو تباہ کردیا جب کہ آنے والی سندہ،کے پی کے اوروفاق میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی انھوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعلی سندہ سید مرادعلی شاہ نے اپنے والد سید عبداللہ شاہ کی برسی بھی حکومتی رقم سے منائی اور سندہ میں ترقیاتی کاموں پر ۰۱فیصد رقم بھی خرچ نہیں کی گی ہے اور ہرطرف کرپشن کا راکاس گھوم رہاہے اس سے پھلے لیاقت علی جتوئی نے رانی پوراوررسول آباد میں قائم پی ٹی آئی کے رکنیت ساز ی کیمپ کا افتتاح کیااس کے ساتھ پیرسیداحمدعلی شاہ جیلانی ، ڈاکٹرعاشق حسین سھتو،وحیدسھتو اوردیگرتھے۔
نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100فیصد اضافہ کر دیا
نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کرتے ہوئے ملک بھر کے دفاتر کو ...
اسحاق ڈار اتنے عرصے سے بیمار نہیں ہوسکتے,انہیں لے کر آئیں,عدالت سابق ...
چیف جسٹس پاکستان نے سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد ...
گجرات: پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل
گجرات ۔ حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی ایف آئی آر کے مطابق باپ نے ...
نوا ز شریف نے کراچی کا امن تباہ کرنے کیلئے خصوصی کردار ادا کیا: سعید غنی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے وزیراعلیٰ پنجاب ...
نوا ز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر، میڈیا پر نشریات روکنے کی درخواست جسٹس ...
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے سابق ...
نوا ز شریف پر جوتا پھینکنے والے ملزموں کو پولیس کے حوالے کرنے کی ...
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج سجاد ...