کوئٹہ چر چ کے قریب فائر نگ ‘بچی سمیت 2 افرد ہلا ک‘ 6 زخمی
کوئٹہ (نما ئندہ نوائے وقت )کوئٹہ کے علاقے عیسی نگری میں چرچ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچی سمیت دو افراد ہلاک چھ زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر عیسی نگری میں سیون ڈیز چرچ کے قریب میسحی برادری کے افراد مذہبی سروسز کے بعد گھر جارہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ بچے سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے باعث زخمیوں کے ورثاء مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کا دروازہ توڑ دیا پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی مزید کاروائی جاری ہے ہلا ک ہو نے والے دو افراد اظہر اورسمو ئیل کی شنا خت کے نام سے ہو ئی ہے اور انہو ں نے ایمر جنسی وارڈ میں متا ثرین نے بر وری روڈ دونو ں طرف سے بند کر دیا جس سے ٹریفک جام ہو گیا اور علا قے میں خو ف و ہراس پھیل گیا ۔