پنجاب حکومت کی جانب سے خریدی گئی 100سے زائد ادویات غیرمعیاری نکلیں

16 اپریل 2018

لاہور(آئی این پی ) محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں مفت فراہمی کے لئے خریدی گئی ادویات کے لیب ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے ،100 سے زائد ادویات غیرمعیاری نکلیں ، غیر معیاری ادویات کو فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کردی گئی ،80 غیر معیاری ادویات کے مخصوص بیجز پر پابندی۔اتوار کو ترجمان ڈرگ یونٹ محمد شفیق کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی خریدی گئی ادویات کے لیب ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ ادویات کے نمونے 107 سرکاری ہسپتالوں سے حاصل کئے گئے ہیں۔ 80 غیر معیاری ادویات کے مخصوص بیجز پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ان کو فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ 80 ادویات میں سے 45 ادویات سے متعلق سیفٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ان میں دل‘ ہیپاٹائٹس‘ جسم درد‘ گلے ‘ تیزابیت اور اینٹی بائیوٹیک کی ادویات شامل ہیں۔ یہ ٹیسٹ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کئے گئے۔ ان ادویات کے معاملے پر حکومت کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ وہ ادویات چیک کرکے لیں۔ ان تمام ادویات کو فوری طور پر تمام میڈیکل سٹورز سے ہٹانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کے مطابق چھ ماہ کے دوران سو سے زائد ادویات غیر معیاری قرار دے دی گئی ہیں۔ ادویات کے ٹیسٹ پنجاب حکومت کی ہدایت پر کیے گئے اور تحقیق کریں گے کہ ادویات کو کتنے درجہ حرارت میں رکھا گیا ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...