کراچی میں رینجر کی پاسنگ آئوٹ پریڈ،عملی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا

16 اپریل 2018

کراچی( کرائم رپورٹر)کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا تھے۔کور کمانڈر کراچی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں رینجرزکے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے دہشت گردی کیخلاف عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔کراچی میں سندھ رینجرز کی 25 ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ منعقد ہوئی، کو کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے پریڈ کا معائنہ کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے دوران ٹریننگ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس اور افسران میں اعزازات اور انعامات تقسیم کئے۔تقریب میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کے ساتھ ساتھ رینجرز کے سیکٹر کمانڈرز، فوجی وا علیٰ سول افسران بھی شریک تھے۔اس موقع پر رینجرز کے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے اپنی اعلیٰ عملی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ پیش کیا جسے تقریب کے شرکاء نے بیحد سراہا۔