مہاجر قومی جرگہ کو مہران قومی موومنٹ کے نام سے سیاسی پارٹی بنادیا

16 اپریل 2018

کراچی ( نیوز رپورٹر) مہاجر قومی جرگہ کو مہران قومی موومنٹ کے نام سے سیاسی پارٹی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اس فیصلے کا اعلان تحریک کے سربراہ سہیل ہاشمی نے کراچی پریس کلب میں اپنی پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مہاجر سیاست کا حالیہ خلفشار لمحہ فکریہ ہے ، میں نے اس بحران کو ختم کرنے کیلئے طے کیا ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد بھائی کے حق میں دستبردار ہوجاؤں تا کہ مہاجر پارٹیوں کی تقسیم کا تصور کم از کم اپنے طور پر کم کر سکوں ڈاکٹر فاروق ستار ، خالد مقبول صدیقی اور مصطفی کمال بھائی منہ کا ذائقہ بدلنے کیلئے لفظ مہاجر کا استعمال بند کر یں اور مہاجر قیادت کی تکرار چھوڑ کر وفاقی سیاست کریں اور آفاق احمد بھائی کو مہاجر قیادت تسلیم کریں ،مہران قومی موومنٹ سمجھتی ہے کہ دیہی و شہری تفریق ختم کرنے کیلئے دولسانی سمجھوتہ منسوخ کر کے وادی مہران کو ایک لسانی صوبہ قرار دیا جائے تا کہ کوٹہ سسٹم کی لعنت از خود ختم ہوجائے قائد اعظم نے لیاقت علی خان کو وزیر اعظم بنا کر مہاجروں کا حق حاکمیت تسلیم کیا تھا الگ صوبہ مانگنے کے بجائے اس حق حاکمیت کا مطالبہ کیا جائے ، اس جدوجہد کیلئے سندھ کو تختہ مشق نہ بنایا جائے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے ناراضگی کا غصہ سندھ کے جغرافیہ پر نہ اتاراجائے،مہران قومی موومنٹ کراچی میں کرائے کے مکانوں میں رہنے والے 60 لاکھ بے گھر افراد کیلئے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ 2017/18 کے وفاقی بجٹ میں ساڑھے 16 ارب کے سرمائے سے منظور شدہ ہوم اونر شپ اسکیم کا کراچی سے آغاز کرے اور ورلڈ بینک سے بے گھر خاندانون کیلئے ملنے والے ساڑھے 14 کروڑ ڈالر کے قرض کو سیاستدانوں کے بھینٹ نہ چڑھنے دے بیت المال سے 20 لاکھ سے زائد جہیز سے محروم بیٹیوں کی شادی کیلئے غیر سیاسی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مہران قومی موومنٹ شہری سندھ کی نمائندگی کی دعویدار ایم کیو ایم بہادرآباد اور ایم کیو ایم پی آئی بی کے مراکز کا 30 مئی کو گھیراؤ کر کے 30 سال کا حساب طلب کرے گی دنیا کی کوئی طاقت ووٹرز کو اپنے نمائندوں کے احتساب کرنے سے نہیں روک سکتی ، اس موقع پر عام لوگ اتحاد کے سربراہ جسٹس (ر)وجیہہ الدین احمد نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل حل کئے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا مایوس کن صورتحال میںاعتدال کے ساتھ ساتھ تیز ترین اقدامات کی ضرورت ہے عوام الیکشن کے دوران زمینی حقائق اور کارکردگی کو نظر انداز کرنے کی حماقت نہ کریں، جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک ہی رہے گی اور اس کا نام مہران قومی موومنٹ ہوگا، اس موقع پراظہر جمیل،ریاض اختر اعوان،رخسانہ نسیم،رابعہ شیخ، سنبل رانی ، زرین عثمانی،فوزیہ خان، ڈاکٹر نعیم خان،لیئق احمد خان، شہزادی افسر،اریک مسیح، دلشاد نسیم ،شبانہ ناز،ڈاکٹر شہناز،ڈاکٹر حمیرا ، نیہا ،شائستہ ،نبیلہ خان ،روبی ،مہر النسائ، خدیجہ ،مریم ، لبنیٰ باجی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔