بہر و پیا

16 اپریل 2018

پولیس کی نئی وردی پنجاب میں متعارف کرا دی گئی مجاز حکام نے اس کی خوبیوں ، خامیوں کا جائزہ یقناً لیا ہوگا۔ مگر پولیس کی نئی وردی کے حوالے سے ایک انہونی میری آنکھوں کے سامنے بیت گئی۔ نومبر کے پہلے ہفتے میں گاﺅں میں تھا۔
کھلیان میں دھان کا ڈھیر لگا تھا اور بٹائی کی تیاری ہو رہی تھی۔ اتنے میں نئی سبز وردی میں ملبوس دو پولیس والے آئے اور ہمارے مزارع سے بڑے رعب سے پوچھا ، اوئے اچھو کدھر ہے آج بھی دکھائی نہیں دے رہا ۔ وہ بولا تم نے اچھو سے کیا لینا ہے ۔ یہ لو دھڑی مونجی اور چلتے بنو۔ پولیس والے یہ سن کر سکتے میں آگئے ۔ بالآخر عقدہ کھلا کہ نئی وردی سے دھوکا ہوا ہے اور گاﺅں والے انہیں بہرو پیا سمجھ رہے تھے۔