معذوری کارڈ جاری کرنے کی درخواست

16 اپریل 2018

مکرمی! میری عمر 46 سال ہے تعلیم ایم اے اردو ہے۔ بچپن سے پولیو کی وجہ سے معذور اور بے روزگار ہوں۔ میں نے اس سلسلے میں لاہور میں جہاں معذوری کارڈ بنا کر دیا جاتا ہے اس ادارے میں رابطہ قائم کیا انہوں نے میرا کیس رجسٹر کر لیا، لیکن آج ڈیڑھ سال ہونے کو آگیا ہے۔ مجھ غریب کا کارڈ اب تک نہیں بن سکا، فون کرکے شکایت کرو ، جھوٹی تسلی دے کر ٹرخا دیتے ہیں ۔ خادم اعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ متعلقہ عملے کو میرا معذوری کارڈ جاری کرنے کی ہدایت کی جائے تاکہ ماہانہ معذوری الاﺅنس حاصل کر سکوں۔(مرزا مجیب الرسول بیگ ، 497 سی پیپلز کالونی نمبر 2 نزد رسولیہ مسجد فیصل آباد )