ٹاﺅن شپ میں ٹیوب ویلوں کی تنصیب کا کام سست روی کا شکار، آخر کیوں؟

مکرمی! ٹاﺅن شپ کے مکینوں کی اپیل پر واسا حکام نے پانی کی قلت دور کرنے کے لئے سیکٹر بی ون یو سی 232 میں دو ٹیوب ویل لگانے کا کام شروع کیا ایک ٹیوب ویل بلاک نمبر 11 اور دوسرا بلاک نمبر8 بی ون میں لگایا جا رہا ہے مگر مقام افسوس کہ 8 ماہ گزر جانے کے باوجود یہ کام مکمل ہونے کو نہیں آ رہا حالانکہ بورنگ مکمل ہو چکی ہے۔ ٹاﺅن شپ میں اس وقت پانی کی قلت کے باعث عوام کو زبر دست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوامی نمائندے جنرل الیکشن تک جان بوجھ کر کام گھسیٹ رہے ہیں تاکہ الیکشن کے دوران نمبر ٹانگ سکیں۔ ایم ڈی واسا سے اس سنگین صورتحال کا فوری ذاتی نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔(محمد سرفراز خان سابقہ کونسلر سماجی راہنما اہلیان ٹاﺅن شپ لاہور )
اپنے بیٹے کی ہم عمر نظر آنیوالی برطانوی خاتون
لندن (نیٹ نیوز) انڈونیشیا کی پشپا دیوی اور چین کی لیو یلن کے بعد اب ایک ...
نفس کا امتحان
جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...
نقیب اللہ قتل کیس:رائو انوار واقعہ کا ذمہ دار قرار
سپریم کورٹ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق ایس ایس پی ...
مندرہ مرید پھاٹک پر تعمیر کئے جانیوالے فلائی اوور کا کام سست روی کا شکار
دولتالہ سکھو(نامہ نگار) پچھلے کئی سالوں سے جاری مندرہ چکوال روڈ مندرہ مرید ...
پی آئی اے ریفرنڈم کی پولنگ سست روی کا شکار، چار روز میں 182 ووٹ کاسٹ
لاہور(خبر نگار) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پی آئی اے ریفرنڈم کی ...
حضرو ہٹیاں روڈکے قریب زیر تعمیر پل سست روی،ناقص منصوبہ بندی کا شکار
حضرو (نامہ نگار ) حضرو ہٹیاں روڈ جو کہ علاقہ کی انتہائی مصروف ترین سڑک ہے ریاض ...