فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں فٹبال آگاہی و ٹریننگ کیمپ کا آغاز
کوٹ ادو(خبر نگار) چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس کے تحت فٹبال کھیل کی گراس روٹ لیول پر ترقی وترویج کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹ کنسلٹنٹ سحرش ناز کی زیر نگرانی فیصل اسٹیڈیم مظفرگڑھ میں فٹبال کا آگاہی وٹریننگ کیمپ کا آغاز ہوگیا ہے ساجد بخاری اور ملک محمد اظہر حسین کیمپ کمانڈنٹ کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ فٹبال کوچ بابر عزیز چوہدری نوجوان کھلاڑیوں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر تربیت دے رہے ہیں پہلے روز کھلاڑیوں کو فٹبال کھیل کے بنیادی قوانین اور اصول وضوابط بارے لیکچر کے ساتھ عملی تربیت کے سیشن کرائے گئے ،ٹریننگ وکوچنگ کیمپ میں 45کھلاڑیوں نے شرکت کی۔