عدنان اصغر اور رانا زبیر مختار نے باروی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا

16 اپریل 2018

روہیلانوالی(خبر نگار)دوسرا سپرایٹ باروی بیڈمنٹن ٹورنا منٹ روہیلانوالی کے فائنل میچ میں رانا عدنان اصغر، رانا زبیر مختیار کی جوڑی نے ایم طلحہ، ذیشان نومی کو سخت مقابلے کے بعد تیسرے رائنڈ میں16-12 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا، میچ کے مہمان خصوصی سیٹھ ریاض احمد، رانا زاہدایڈووکیٹ، جمیل اطہرتھے۔جنہوں نے فائنل کے فاتح کھلاڑیوں رانا عدنان اصغر، رانا زبیر مختیار کو تیس ہزارنقد بمعہ ٹرافی انعام دیا۔