انور شاہ نے پاکستان کلب کو ہرا دیا‘ گوشی شاہ مین آف دی میچ

16 اپریل 2018

بورے والا(نامہ نگار) انور علی شاہ کرکٹ کلب بورے والا اور پاکستان کرکٹ کلب بورے والا کے مابین کرکٹ میچ کھیلا گیا ۔انور علی شاہ کرکٹ کلب نے مقررہ 30اوورز میں 152رنز کا ہدف دیا ۔ محمد سعید 42 اور سید باسط علی شاہ کے 33 رنز شامل تھے پاکستان کرکٹ کلب کی جانب سے نور احمد اور عمران احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کرکٹ کلب صرف 90رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ 38 رنز کے ساتھ شہزاد نمایاں سکورر رہے انور علی شاہ کرکٹ کلب کی جانب سے خاور اقبال 3 اور سید باسط علی شاہ نے 2وکٹیں حاصل کیں سید انور علی شاہ کرکٹ کلب نے یہ میچ 62 رنز سے جیت لیا۔ مین آف دی میچ سید باسط علی شاہ قرار پائے۔