علی عثمان کی 4 میچوں میں 27 وکٹیں

16 اپریل 2018

گگو منڈی( نامہ نگار) پیٹرن ٹرافی گریڈ 2فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنا منٹ میں غنی گلاس کی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے گگو کرکٹ کلب گگو منڈی کے کھلاڑی علی عثمان نے 4میچوں میں 27کھلاڑی آوٹ کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے علی عثمان بائیں ہاتھ سے سپین باو لنگ کرواتے ہیں اور کرکٹ ماہرین کی رائے ہے کہ مستقبل میں یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک سرمایہ ثابت ہو گا ۔اس شاندار کامیابی پر گگو کرکٹ کلب کے صدر محمود نیاز اور سیکرٹری ملک رضا اعوان نے علی عثمان کو مبارک باد دی ہے ۔