راؤ سرور علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کراؤن نے گیلانی کلب کو 81 رنز سے ہرا دیا

16 اپریل 2018

خانیوال (خبرنگار) آل ڈسٹرکٹ رائو سرور علی میموریل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں کرائون کرکٹ کلب خانیوال نے گیلانی کرکٹ کلب خانیوال کو81رنز سے ہراکر اپنے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی کرائون کرکٹ کلب خانیوال نے مقررہ 30اوورز میں 234رنز بنائے شیخ عاصم نے 75،شیخ مظہر رسول نے 70،ذیشان نے 25رنز بنائے گیلانی کرکٹ کلب خانیوال کی طرف سے بدر 3،افتخار احمد 2،ساجد 1،سعید 1وکٹ لی۔ گیلانی کرکٹ کلب 153رنز بناکر آئوٹ ہوگئی محمدافتخار 30،اسد رحمن 21،منصور نے 14رنز بنائے کرائون کرکٹ کلب خانیوال کی طرف سے میں اعجاز رضوی 3،عمر فاروق‘ ملک عابد ‘خیر محمدقریشی نے,2 2وکٹیں حاصل کیں۔