کوئٹہ چر چ کے قریب فائر نگ بچی سمیت 2 افراد ہلا ک 6 زخمی

16 اپریل 2018

کوئٹہ (نما ئندہ نوائے وقت )کوئٹہ کے علاقے عیسی نگری میں چرچ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچی سمیت دو افراد ہلاک چھ زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر عیسی نگری میں سیون ڈیز چرچ کے قریب مسیحی برادری کے افراد مذہبی سروسز کے بعد گھر جارہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ بچے سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے باعث زخمیوں کے ورثاءمشتعل ہوگئے اور انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کا دروازہ توڑ دیا پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہلا ک ہو نے والے دو افراد اظہر اورسمو ئیل کی شنا خت کے نام سے ہو ئی ہے۔
کو ئٹہ فائر نگ