فیفا نے 3برسوں سے رکے فنڈز دینے کا یقین دلایا ہے:فیصل صالح حیات
ملتان(سپورٹس ڈیسک)سید فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ فیفا نے تین برسوں کے رکے ہوئے فنڈز دینے کا یقین دلایا ہے،ادارہ ہمیں43 لاکھ ڈالرز دے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان فٹ با ل فیڈریشن کے صدر سید فیصل صالح حیات کا کہنا تھاکہ فیفا نے ماضی کی کارکردگی کی بنیادپردو ہفتوں میں بحال کر دیا،ساف کی سطح کے3ٹورنامنٹس کی میزبانی ملنا بڑی کامیابی ہے،فیفا کی رقم کا زیادہ حصہ کھلاڑیوں پر خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سب کچھ اب دوبارہ سے شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اس سال چھ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا،برازیل کے کوچ نگورا کے ساتھ تین سال کا معاہدہ ہوا ہے،بحرین ہمارا دوست ملک ہے کوچ کے معاہدے کا زیادہ حصہ دے گا۔