چیئرمین سینیٹ بذریعہ ریل کار اسلام آباد سے لاہورپہنچ گئے

16 اپریل 2018

لاہور( این این آئی ) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی بذریعہ ریل کار اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ، آج ( پیر) کے روز شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کے مزار پر حاضری دیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محمد صادق سنجرانی پہلی مرتبہ لاہور آئے ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بذریعہ ریل کار اسلام آباد سے لاہور پہنچے ۔لاہور آمد پر سی ای او پاکستان ریلویز محمد جاوید انور اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سفیان سرفراز ڈوگر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیااور انتظامیہ نے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی جانب سے طرف سے پھولوںگلدستہ پیش کیا۔ترجمان پاکستان ریلویز نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے لاہور آنے کے لئے ٹرین کے انتخاب پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔سفر کے دوران چیئرمین سینیٹ کو مکمل پروٹوکول اور اضافی سکیورٹی دی گئی۔دوران سفر چیئرمین سینیٹ سے عام مسافروںنے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنائیں۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا نمائندوں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے گفتگو کرنا چاہیے تاہم انہوں نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف علامہ اقبال ؒ کے مزار پر حاضری دینے آیا ہوں اور گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی دو روز کےلئے لاہور آئے ہیں۔
چئرمین سینیٹ/ لاہور