آئی پی ایل: راجستھان رائلز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو ہرا دیا
بنگلور (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ کے 11 ویں میچ میں راجستھان رائلز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 19 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں راجستھان رائلز نے مقررہ 20 اووروں میں 4 وکٹوں پر 217 رنزب نائے۔ اجنکیاراہنے 36 بین سٹوکس 27 اور جوز بٹلر نے 23 سکور کیا۔ سنجو سیمسن 10 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 92 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے کرس ووکس اور یوز ونڈرا چاہل نے 2,2 وکٹ لئے۔ جواب میں رائل چینلجرز بنگلور 6 وکٹوں پر 198 سکور کر پائی۔ ویرات کوہلی 57‘ واشگنٹن سندر 35‘ کوئنٹن ڈی کاک 26 اور اے بی ڈی ویلیئرز نے 20 رنز بنائے۔ راجستھان رائلز کے شیریاس گوپال نے 2 وکٹ لئے۔ سنجوسیمسن پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔