سنگاپور نے ٹیبل ٹینس مقابلوں میں دو طلائی تمغے جیت لئے

16 اپریل 2018

گولڈ کوسٹ (اے پی پی) کامن ویلتھ گیمز میں سنگاپور نے ٹیبل ٹینس مقابلوں میں دو طلائی تمغے جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز کے فائنل میں سنگاپور کے نگ گائو نے نائیجیریا کے قادری ارونا کو سخت مقابلے کے بعد 4-2 سے ہرایا، برانز میڈل کیلئے کھیلے گئے میچ میں بھارت کے شارتھ اچنتا نے انگلینڈ کے سیموئل کو شکست دی۔ مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں سنگاپور کے نگ گائو اور میونگ نے انگلینڈ کے لیم پچفورڈ اور ہو تن کو 3-0 سے ہرا کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...