رنگ نور کی برسات کیساتھ 21 ویں دولت مشترکہ کھیل اختتام پذیر

16 اپریل 2018

گولڈ کوسٹ آسٹریلیا (چودھری اشرف) رنگ و نور کی برسات کے ساتھ 21 ویں کامن ویلتھ گیمز 2018 کا اختتام ہو گیا۔ میزبان آسٹریلیا نے 80 گولڈ میڈل کے ساتھ مجموعی طور پر 198 میڈل جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی جس میں 59 سکور اور 59 برانز میڈل بھی شامل ہیں۔ انگلینڈ نے دوسری۔ بھارت نے تیسری جبکہ پاکستان نے 24 ویں پوزیشن حاصل کی۔ کامن ویلتھ گیمز کا آغاز 4 اپریل کو ہوا تھا جبکہ آختتامی تقریب اتوار کو کیرارا سٹیڈئم می منعقد ہوئی۔ تقریب سے مارچ پاسٹ میں پاکستان کے انعام بٹ نے قومی پرچم اٹھا کر دستے کو لیڈ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں ایک گولڈ اور چار برانز میڈل جیتے۔