مراد علی شاہ کی عمران خان کو سندھ میں کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش

16 اپریل 2018

سیہون شریف(آئی این پی ) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے عمران خان کو سندھ میں کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی بھی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کا موسم قریب آتے ہی برساتی مینڈک باہر نکل آئے ہیں، مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں سندھی عوام کے حقوق غصب کئے۔سیہون شریف میں ایک تقریب کے دوران پارٹی کارکنوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے اپنے دور حکومت میں سندھی عوام کے حقوق غصب کئے، ان کو بنیادی حقوق سے محروم کیا اور سوائے وعدوں کے ان کیلئے کچھ نہیں کیا، اب شہباز شریف کس منہ سے سندھ کے دورے کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر عمران خان کو سندھ میں کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی بھی پیشکش کر دی۔
پیشکش