سائنہ نہوال نے کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیت لیا

16 اپریل 2018

گولڈ کوسٹ (اے پی پی) بھارت کی معروف بیڈمنٹن کھلاڑی سائنہ نہوال نے کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں انہوں نے ہم وطن حریف وینکاتا پسرلا کو بآسانی 2-0 سے شکست دی۔ مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں ملائیشیا کے چانگ وائی لی نے بھارت کے سری کانتھ کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دی اور سونے کا تمغہ حاصل کیا۔