ایشین کیڈٹ اوپن جوڈو چیمپئن شپ پاکستان کے قیصر خان ازبک کھلاڑی سے ہار گئے

16 اپریل 2018

اسلام آباد(اے پی پی) ایشیئن کیڈٹ اوپن جوڈو چیمپئن شپ میں ازبکستان کے ورلڈ نمبر2 کھلاڑی نے قومی جوڈو کھلاڑی قیصر خان کوشکست دے دی۔ جس کی وجہ سے قیصر خان ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیاں4منٹ تک مقابلہ برابر رہا جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو اضافی وقت دیا گیا۔3منٹ مقابلے کے بعد ازبکستان کے ورلڈ نمبر2 کھلاڑی نے قومی جوڈو کھلاڑی قیصر خان کوشکست دے دی ۔ قیصر خان نے انٹرنیشنل تربیتی کیمپ میں تربیت کا آغاز کر دیا ہے اور وہ اپریل کے اختتام تک ازبکستان میں تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل کریں گے۔